جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

فوج کی سیاست سے کنارہ کشی ان کے حلف کا تقاضا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فوج کی سیاست سے کنارہ کشی ان کے حلف کا تقاضا ہے۔ ماضی میں اداروں نے پارٹیوں کو لاکر ملک کو نقصان پہنچایا۔ 

چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی ان کو زبردستی سیاست میں کھینچا۔ 

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ ملک کے مسائل کا حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات  کے بغیر صاف شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.