جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

عمران کا لاہور بار کیلئے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا چیک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور بار کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا اور وکلا کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

عمران خان نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے کہ نا انصافی کا مقابلہ کرو،ارشد شریف حق کے لیے ڈٹا رہا۔

عمران خان نے لاہور میں ایوان عدل کا دورہ کیا اور صدر لاہور بار راؤ سمیع کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا۔

عمران خان نے وکلا کے لیے صحت کارڈ اور اسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب اسمبلی سے وکلا پروٹیکشن بل پاس کروایا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.