جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کے قتل میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

کراچی سے جاری اپنے اہم بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ارشد شریف کو کس کے کہنے پر پشاور ایئرپورٹ پر سرکاری پروٹوکول میں باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔ عمران خان اپنی سیاست کے لیے ہر چیز کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے کھل کر آ رہا ہے۔ خون اس شخص کے منہ کو لگ گیا ہے۔ یہ آزادی مارچ نہیں، خون خرابا مارچ ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قوم اندازہ لگائے کہ عمران خان کس حد تک چلے گئے ہیں۔ قوم جھوٹے اور ملک دشمن شخص کی باتوں میں نہ آئے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے قوم کو 2011 سے جو خواب دکھائے، کیا ان کو اقتدار میں آنے کے بعد پورا کیا۔ عمران خان نیازی کا 2022 کا حقیقی مارچ نیا ڈرامہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.