جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

غیرآئینی اقدام کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اداروں کیخلاف مہم چلائی گئی، حمزہ شہباز

رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے اداروں پر دشنام طرازی کی مہم کے پیچھے غیر آئینی اقدام کی فرمائش نہ ماننا ہے۔ 

لاہور میں بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی  آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے واقعہ کے کئی پہلوؤں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے عمران نیازی اور اس کے جھوٹے بیانیے کے پاؤں بھی کٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کی جماعت ارشد شریف کے جسد خاکی پر سیاست چمکاتے رہے، ان کی دو رخی سیاست طشت ازبام ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے، عمران نیازی کے لانگ مارچ کا اصل مقصد ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.