جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

بھارتی بیٹر کا انٹرنیٹ پر پیچھا شروع کردیا گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انٹرنیٹ پر لوگوں نے بھارتی بیٹر کے ایل راہول کا اُس وقت پیچھا کرنا شروع کیا جب وہ پاکستان کے بعد آج سڈنی میں بھی نیدرلینڈز کے خلاف کچھ خاص نہ کرسکے اور بیٹنگ میں ایک مرتبہ پھر مکمل ناکام ہوتے ہوئے 12 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ایک اکاؤنٹ سے کے ایل راہول کی کارکردگی پر ریسلنگ کے میچ کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی۔

انٹرنیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ کے ایل راہول سے زیادہ اچھا تو بوتل کھولنے والا اوپنر ہے۔

اس کے علاوہ دیگر مختلف اکاؤنٹس سے بھی بھارتی بیٹر کی کارکردگی پر ان کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آج نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ناکام ہونے سے قبل کے ایل راہول پاکستان کے خلاف میچ میں بھی جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔

بھارتی بیٹر پاکستان کے خلاف میچ میں اتوار کو 7 گیندوں کا سامنا کر کے صرف 4 رنز ہی بنا سکے تھے، جس کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انہیں بولڈ کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.