جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا 2 دن میں وضاحت دیں کہ کیوں نہ ان کی بنیادی رکنیت منسوخ کی جائے؟

اس موقع پر ایوان وزیراعلیٰ میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے لیے اب الیکشن موت ہے، ان کے پاس پاؤں پکڑ کر خود کو بچانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.