بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

امریکا میں شوہر نے بیوی کو زندہ دفنا دیا

امریکا میں شوہر کی جانب سے زندہ قبر میں دفنائی جانے والی خاتون بچنے میں کامیاب ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کیس کے عدالتی دستاویزات کے مطابق ریاست واشنگٹن کی 42 سالہ خاتون اور اس کے 53 سالہ شوہر کے درمیان طلاق اور پیسوں کے معاملات کے باعث تنازع چل رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر کو معاملات پر بحث کے دوران ملزم نے خاتون پر حملہ کیا اور اسے باندھ دیا، اس دوران کمرے سے کچھ وقت کے لیے باہر جانے پر خاتون نے اپنی جدید گھڑی سے پولیس کو اطلاع دی۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے سینے پر چاقو سے وار کیا جس کے بعد ملزم نے خاتون کو گھر کے نزدیک جنگل میں قبر میں دفنا دیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم کو اقدام قتل، اغوا اور تشدد کے مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.