منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

افغانستان کی خاتون سائیکلنگ چیمپئن اسرائیلی ٹیم میں شامل

افغانستان کی سائیکلنگ چیمپئن فریبہ نے اسرائیلی خواتین ٹیم میں شمولیت کی پیشکش قبول کرلی۔

اسرائیل کی ویمن ورلڈ ٹور ٹیم نے فریبہ کو نئے سیزن کے لیے پیشکش کی تھی۔

فریبہ اسرائیل کی طرف سے خواتین کے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں افغان نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ دو بہنوں 19 سالہ فریبہ اور 22 سالہ یلدوز نے جیتی۔

یہ چیمپئن شپ سوئٹزرلینڈ میں اس لیے منعقد کی گئی کیونکہ طالبان حکومت نے لڑکیوں کے کھیلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فریبہ اور یلدوز نے پچھلے سال اگست میں طالبان کی فتح سے پہلے ہی ملک چھوڑ دیا تھا۔

اسرائیل جلد ہی خواتین کی انڈر 23 کانٹی نینٹل ٹیم کا اعلان کرے گا جس میں یلدوز کو شامل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.