منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

منیزہ شاہین پاکستان گالف کی پہلی خاتون ریفری

گالفر منیزہ شاہین نے سنگاپور سے آر اینڈ اے گالف رولز اسکول سے لیول ٹو کورس پاس کرلیا۔

انہوں نے رواں سال مارچ میں لیول ون کورس کا امتحان 96 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا۔

عمران احمد اور شاہد امان پر مشتمل ٹیم مائنس نائن اسکور کے ساتھ فاتح قرار پائی جبکہ راشد ملک اور شاہد ملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس دوران انہوں نے ملک میں ہونے والے کئی مقابلوں میں شرکت بھی کی۔

منیزہ شاہین اگلے سال لیول تھری کورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔

منیزہ کا ارادہ ہے کہ وہ رولز آفیشل بن کر اپنے ملک میں گالف کی پروموشن میں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان ویمن گالف فیڈریشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسما افضال شمسی نے منیزہ شاہین کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.