کل سے کراچی کو 48 گھنٹوں تک حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 8 بجے سے 27 اکتوبر تک حب کینال کا مرمتی کام ہوگا۔ اس دوران 48 گھنٹے کراچی کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق پانی کی فراہمی بند ہونے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔
واٹر بورڈ کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال احتیاط سے کرتے ہوئے پانی کا ذخیرہ کرلیں۔
Comments are closed.