پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

آصف زرداری کی لاہور تقریب میں اداروں کے خلاف نعروں کی مذمت

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور کی تقریب میں اداروں کے خلاف نعروں کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی بقاء ہمارے اداروں سے ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ایک شخص نے اس ملک کو گالیاں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے، اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے جوان اور افسران جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں، ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.