منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

نیپرا نے کےالیکٹرک کیلئے 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی، نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، نیپرا نے 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

 نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ کےالیکٹرک صارفین پر منتقل نہیں ہوگا، پرانی پریکٹس کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔

 نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.