پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد شریف کی والدہ سے فون پر اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی والدہ کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بےحد رنج ہوا ہے۔

ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے مرحوم کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی جس پر شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی میت پاکستان لائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کی حکومت سے ضابطے کی کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان اس سلسلے میں کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ چھوٹے بیٹے کی وفات پر بھی تعزیت کیلئے آئے تھے۔

نیشنل پولیس سروس کینیا نے پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد محمد شریف کی موت پر آفیشل بیان جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہلخانہ سے نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میت وطن لانے کیلئے خارجہ و داخلہ وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خارجہ اور داخلہ سیکریٹریز کو میت لانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.