منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

بھارت: پولیس اسٹیشن سے 144 کلو چرس چوری

بھارت کے صوبے گجرات میں پولیس اسٹیشن سے 144 کلو چرس چوری ہوگئی جس کی مالیت 8 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔

ورساد پولیس اسٹیشن کے حراستی کمرے سے چرس چوری ہوئی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون ہیڈ کانسٹیبل نے کہا کہ ہفتے کی صبح تھانے کے حراستی کمرے میں گئی تو دیکھا کہ چرس کا بیگ دیگر مال سے الگ پڑا ہوا ہے۔

کراچی کے آرٹلری میدان تھانے سے چوری ہونے والے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے مل گئے۔

افسر نے کہا کہ کمرے کی کھڑکی میں موجود آہنی گرل بھی ٹوٹی ہوئی تھی اور کھڑکی کی طرف اینٹیں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔

تھانے کے بالا افسران کو واقعے کے متعلق اطلاع دی تو معلوم ہوا کہ یہ 144 کلو چرس ستمبر 2018 کے دوران قبضے میں لی گئی تھی۔

پولیس نے چرس کے 56 بیگ قبضے میں لیے تھے جن میں سے 4 تھانے سے چوری ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.