منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو دھمکی دے دی

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو دھمکی دے دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا اعلان جمعہ کو کریں گے۔

عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ذمے داران نے ملاقات کی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر بے بنیاد گرفتاری ہوئی تو یاد رکھیں ان کا ڈسا پھر پانی بھی نہیں مانگتا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان عمران خان جمعہ کو کر رہے ہیں، یہ وہ لانگ مارچ نہیں جو ہم بار بار کریں۔ یہ ایک حتمی لانگ مارچ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں،ایف سی کی کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ  گرفتار اگر کرنا چاہیں گے تو کس بنیاد پر کریں گے، بغیر بنیاد پر کریں گے تو پھر یاد رکھیں میرا ڈسا پانی نہیں مانگتا۔ یہ پہیہ پھر گھومے گا۔ پھر میں گھروں سے اٹھوا کر انہیں گرفتار کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کو وہاں تک پہنچاؤں گا جہاں ان کی نسلیں یاد کریں گی، اگر گرفتار کرلیں گے تو کیا کرلیں گے؟ لیکن یہ جو رواج قائم کر رہے ہیں اگر وہی چلا تو آنے والے وقت میں یہ گھروں میں تو کیا پاکستان میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.