منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

سعودی ولی عہد الجزائر کی عرب سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ الجزائر میں ہونے والی عرب سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہیں ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

ڈاکٹرز نے ولی عہد کو طویل پروازوں میں سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے وگرنہ انہیں کان میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود عرب سمٹ میں شاہی وفد کی سربراہی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.