منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پنجاب اسمبلی قوانین سبوتاژ کرکے چلانے کی کوشش کی گئی، رانا مشہود

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی قوانین کو سبوتاژ کرکے چلانے کی کوشش کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ اراکین کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرنا غیر قانونی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈاکو راج کا نفاذ کیا گیا، قوانین کو سبوتاژ کرکے اسمبلی چلانے کی کوشش کی گئی۔

اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ جب قرارداد پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے بھی شور شرابہ کیا تھا۔

ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ چلتے ہوئے اجلاس کو ختم کرکے اسپیکر اجلاس بلا ہی نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کینگروز کورٹ ہوتی تھیں، اب کینگروز اسمبلی ہے، ہمارا مطالبہ ہے عوام کو جو فائدہ پہچنا تھا وہ پہنچایا جائے۔

رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ ارشد شریف واقعے پر صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.