منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پاکستان کی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا سے درخواست

پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا سے درخواست کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائم مقام سیکریٹری خارجہ رضا بشیر نے کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔ حکومت پاکستان کینیا کے حکام کے ساتھ ارشد شریف کی میت لانے کیلئے متحرک ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم آج ہی کیے جانے کا امکان ہے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میت پاکستان منتقل کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے درخواست کی ہے، کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کی حکومت سے ضابطے کی کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کی میت جلد بھجوانےکی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.