وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی مذمت اور خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینیا میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے واقعہ کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری پوری حکومت انسانی حقوق اور آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو مشرقی افریقی ملک کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔
Comments are closed.