منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پیرس ہلٹن کو مشرقی لباس میں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

امریکا کی شوبز شخصیت پیرس ہلٹن آج کل ممبئی میں اپنی نئی پرفیوم متعارف کروانے کے لیے موجود ہیں۔

وہ دو روز بھارت میں قیام کریں گی، تعارفی تقریب میں انہوں نے سرخ رنگ کا دیسی لباس پہن رکھا تھا۔

پیرس ہلٹن کو مشرقی لباس میں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنیں، جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیرس ہلٹن چوتھی بار بھارت آئی ہیں، انہوں نے سب سے پہلے 2011 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.