منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

بارش نے اثر دکھانا شروع کردیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بےنتیجہ ختم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بلآخر بارش نے اثر دکھا ہی دیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔ 

مسلسل بارش کے باعث اس میچ کو ختم کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ 

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ کی ایک اننگ کو 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے 9 اوورز تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 5 اوورز میں 64 رنز کا ہدف ملا۔ 

جنوبی افریقی اوپنرز نے ابتدائی تین اوورز میں 51 رنز بنالیے تھے جس کے بعد بارش نے آکر جنوبی افریقہ کو آسان جیت سے ہی محروم کردیا۔ 

مسلسل بارش کے باعث میچ کو ختم کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.