بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں سے 2 کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

این اے237 کراچی سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ این اے157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے، پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پی پی 209 سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پی پی 241 سے پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.