پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی موت کی سرکاری تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی، کینین سفیر

پاکستان میں کینین سفیر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سرکاری تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کینین سفیر نے کہا کہ ارشد شریف کے واقعے پر نیروبی میں حکام سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب صحافی ارشد شریف کی موت پر پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نیروبی کے مردہ خانے پہنچ گئی ہیں۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے صحافی ارشد شریف کی موت پر کینین حکام سے بات چیت کی ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ ارشد شریف کیموت کی مصدقہ وجوہات اور دیگر تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں، صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کے انتظامات بھی زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.