پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے سعودی شہری پیدل چل نکلا

 فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کیلئے من چلا سعودی شہری پیدل چل پڑا۔

فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے سعودی شہری عبداللہ السلمی نے جدہ سے قطرکا پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔

عبداللہ السلمیٰ 42 دن میں 1300کلو میٹر کا سفر پیدل طےکرکے قطر پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر میں ہوگا۔

20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فاتح ٹیم کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.