منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

قومی اسمبلی کی بھی پاک بھارت میچ میں دلچسپی

پاک بھارت میچ کا بخار پاکستان کی قومی اسمبلی تک پہنچ گیا، قانون ساز ادارے نے ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی قومی اسمبلی نے میلبرن میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے پیغام میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہی اگلے میچز میں شاندار کارکردگی کے لیے ہمت بندھائی گئی۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا، اگلی بار آپ خوش قسمت ثابت ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.