پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ویرات کوہلی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھ کر خوش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز  ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس اسپیشل جیت پر میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی بلے باز نے میلبرن کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی آمد کو سراہتے ہوئے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے مزید لکھا کہ اننگ کے 19 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر لانگ آن پر چھکا بہت ہی شاندار تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.