منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کراچی: ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کا 1 اور ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کی واردات میں ملوث 1 اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ملزم پہلے سے گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم وقار خشک کا قریبی ساتھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ وہی ملزم ہے جو فائرنگ کرنے والے دہشت گرد وقار خشک کو جائے وقوع سے موٹرسائیکل پر بٹھا کر فرار ہوا تھا اور اسے روپوشی کے مقام تک پہنچایا تھا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں صدر کے ڈینٹل کلینک میں دہشت گردی کے واقعے کے گرفتار ملزم نے واردات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اس واردات کے مرکزی ملزم وقار خشک کو سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.