ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے منتظر فینز کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔
میلبرن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے کے بعد اب مکمل میچ ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میلبرن میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی جبکہ سورج بھی نکلا ہوا ہے۔
میلبرن میں شام 7 بجے سے 10 بجے تک بارش کا امکان 15 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ رات 11 بجے بارش کا صرف 24 فیصد امکان ہے۔
دن کے وقت میں میلبرن میں بارش کا امکان 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
اس سے قبل محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج شیڈول پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.