اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

وزیرِ اعظم نے چینی صدر کو کس بات کی مبارکباد دی؟

چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تیسری مدت کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تیسری مدت کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدرشی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمے داری کو شاندار خراجِ تحسین ہے۔

ملاقات ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ انتخاب چینی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔

اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیرمتزلزل جذبے کا عکاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.