منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا، مارٹن ریزر

ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر (Martin Raiser) نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان کو بھی مالیاتی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے…

مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو داخلی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستانی عوام بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے توانائی اصلاحات اہم ہیں، پاکستانی وزیر خزانہ نے اصلاحات کا یقین دلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.