پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

پنجاب کی جیلیں رانا ثنا اللّٰہ جیسے نیم حکیم کیلئے ہیں، مشیر داخلہ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلیں رانا ثنا اللّٰہ جیسے نیم حکیم کیلئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف جانبدارانہ رویہ اختیار کیا،  الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ہمارے قائدین پر جھوٹا پرچہ درج کیا، پوری قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کل پنجاب کے 3 سے 4 سو مقامات پر پر امن احتجاج کیا گیا، عوام اور ووٹ کی طاقت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیے آئین میں رہیں، ان کے آلہ کار نہ بنیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.