الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد اور ان کے دونوں گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد سواتی کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ان کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
ملزم صالح محمد سواتی پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
گذشتہ روز عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر ایم این اے صالح محمد کے گارڈز نے فائرنگ کی تھی۔
Comments are closed.