اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پرتھ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللّٰہ زازئی، وکٹ کیپر رحمٰن اللّٰہ گُرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، عثمان غنی، محمد نبی، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں  نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 89 رنز سے ہرا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹر یلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 17.1 اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.