ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

آئرلینڈ ویمنز کیخلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ ویمنز کیخلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں۔ 

ون ڈے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز شامل ہیں۔

 منیبہ علی، نشرح سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس اور سعدیہ اقبال بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی 15 کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرح سندھو شامل ہیں

صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبیٰ حسن بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.