امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، اور ہم مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں میں کافی اضافہ دیکھا ہے اور یہ تشویش کی بات ہے۔
تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنج ہے جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے۔
امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت کے لیے کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.