جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

الیکشن کمیشن کا فیصلہ میانوالی کی نشست پر آیا ہے، وکیل پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ میانوالی کی نشست پر آیا ہے اور حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتی گئی نشستوں پر اس میں کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 (1) (p) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137,167 اور 173 کے تحت نااہل ہیں، اس فیصلے کے بعد عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 63 کے ریفرنس میں فوجداری مقدمہ نہیں بنتا۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت خامیاں ہیں، یہ کسی عدالت میں ٹھہر نہیں سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.