اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

آج کا فیصلہ سوچی سمجھی سازش کے تحت دیا گیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ سوچی سمجھی سازش کے تحت دیا گیا ہے، ن لیگ اور پی ڈی ایم کی خواہش پر فیصلہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد  نے کہا کہ عمران خان نے اہم سینئر لوگوں کی میٹنگ بلائی تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی شام 7 بجے دوسری میٹنگ ہے، جس کے بعد رات 10 بجے بھی میٹنگ بلائی گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا اکتوبر کے مہینے میں کال دوں گا، آج فیصلے کے بعد شہری سڑکوں پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.