جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کی نااہلی کے بعد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اسلام آباد میں سربراہی اجلاس صدر مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے بعد پیدا صورتحال پر غور کے لیے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

لندن سے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز بھی ویڈیو لنک پر شریک ہیں جبکہ اختر مینگل، طاہر بزنجو، میر کبیر شاہی، ہاشم بابر، سینیٹر شفیق ترین، آغا حسن بلوچ اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں عمران خان کی نااہلی سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق غور ہوگا جبکہ اس دوران مہنگائی سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.