جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے،شرجیل انعام میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے آج خود پھنس گئے، عمران خان نے توشہ خانہ سے چوری کیے گئے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے ان کے فیصلے سے سیاست سے گند صاف ہوگیا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.