جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

فیصلے کی کاپی ملتے ہی متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شیخ رشید، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی، عمران خان نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.