جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

آج عمران خان کو نہیں 22 کروڑ عوام کو مائنس کیا گیا، مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی رہنما مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ عوم کے ٹیکس پر چلنے والا ادارہ کیسے کسی کا ذاتی ملازم بن سکتا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجا بشارت اور مسرت جمشید چیمہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

 مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، آج آپ نے ملک کے 22 کروڑ عوام کو مائنس کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ہی تھے جنہوں نے آج پارٹی کارکنوں کو روکے رکھا، پوچھتی ہوں عوام کے ٹیکسوں پر چلنے والا ادارہ کیسے کسی کا ذاتی ملازم بن سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.