جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلے کو جانبدار قرار دے دیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلے کو جانبدار قرار دے دیا۔

عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں، اجلاس کے پہلے دور میں پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور شیریں مزاری شریک ہوئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب عوام کو سڑکوں پر لانا ہوگا، فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس کا دوسرا مرحلہ شام 7 بجے ہوگا۔ عمران خان نے وکلا کو بھی مشاورت کیلئے بلا لیا، اجلاس کا تیسرا دور رات 10 بجے شروع ہوگا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ہدایت کی کہ فیصلے کی کاپی ملنے کے فوراً بعد وکلا مشاورت کریں اور عدالت سے رجوع کریں، عدالت میں رجوع کرنے سے قبل بھی مجھ سے مشاورت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.