بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کا عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے الیکشن کمیشن سے نااہل ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ناسازیٔ طبیعت کے باعث آج بینچ کا حصہ نہیں تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.