بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس نے آئین کے مطابق متفقہ فیصلہ دیا۔

عمران خان کی نااہلی پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا وڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ فیصلے پر پی ٹی آئی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب واویلا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اب 4 سالہ دور کی کرپشن بھی عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوپہر 2 بجے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.