بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے ڈی بی نے ڈیڑھ ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی: اسحاق ڈار

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی نے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے اس معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی نہ تو 6 ماہ میں آتی ہے اور نہ ہی جاتی ہے،ملک کی ترقی کےلیے ہمیں چارٹر آف اکانومی پر متفق ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رقم اے ڈی بی کی جانب سے آئندہ ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.