بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی ایم این اے کے گارڈ سے گولی چل گئی

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے ایم این اے کے گارڈ سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

ذرائع کے مطابق  گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی، جسے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس گارڈ کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.