بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’پکڑ سکو تو پکڑ لو‘ ننھے پینگوئن کا مالک کو چیلنج

وزن کی زیادتی صرف انسانوں کا ہی نہیں اب جانوروں کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔

اب آپ اس ننھے پینگوئن کو ہی دیکھ لیجیئے، جو صرف 97 دن کا ہے لیکن وزن کروانے سے بھاگ رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فیسینیٹنگ نامی صارف نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ننھا پینگوئن اپنے مالک کو وزن کرنے کے لیے نخرے دِکھا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’پکڑ سکو تو پکڑ لو، کسی کے ہاتھ نہ آؤں گا‘۔

اس صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’97 دن کے پینگوئن کا وزن کرنا کسی جدوجہد سے کم نہیں‘۔

گزشتہ روز شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 25.7 ملین ویوز مل چکے ہیں جبکہ 236 ہزار لائکس اور 27.1 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرے کرتے ہوئے فیسینیٹنگ نامی صارف کو وزن کرنے کے نت نئے طریقے بتا رہے ہیں ان کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے فیسینیٹنگ نامی صارف نے بتایا کہ ’97 دن کے پینگوئن کا وزن14.1 کلوگرام ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.