جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

لز ٹرس سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اُن کے استعفے سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو بطور برطانوی وزیراعظم عہدہ سنبھالنے والی لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے بتادیا کہ بادشاہ چارلس سوم کب تک تخت نشین رہیں گے۔

لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ لز ٹرس کے منتخب ہوتے ہی اُن کے قبل از وقت وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کی پیشگوئی کر دی گئی تھی۔

65 سالہ برطانوی نجومی جمائما پیکنگٹن (Jemima Packington) نے لز ٹرس سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق گزشتہ ماہ پیشگوئی کی تھی۔

برطانوی اخبار دا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لز ٹرس کے جانے کے بعد بورس جانسن دوبارہ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نجومی جمائما پیکنگٹن  نے کہا تھا کہ لز ٹرس  وزیر اعظم کے عہدے پر زیادہ دیر فائز نہیں رہ سکیں گی، اُن کا کہنا تھا کہ  لز ٹرس کی جگہ ایک بار پھر غیر متوقع طور پر بورس جانسن واپس آجائیں گے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ لز ٹرس کا استعفے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، جس مینڈیٹ کی بنیاد پر منتخب ہوئی تھی اسے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں معیشت کو ٹھیک کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ منتخب ہوئی تھی جس میں ناکام رہی۔

یاد رہے کہ لِز ٹرس محض چھ ہفتوں تک وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز رہیں، یہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کی مختصر ترین مدت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.