بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو سے شادی، ماہ نور سومرو نے تردید کردی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر محترمہ بینظیر بھٹو کے اِکلوتے بیٹے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ’ممکنہ‘ دلہن سے متعلق پوسٹ وائرل ہو رہی تھی۔

وائرل تصویر میں ماہ نور سومرو نامی ایک لڑکی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھپو کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

اس تصویر اور جعلی خبر کے وائرل ہونے پر اب خود ماہ نور سومرو نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر چند گھنٹوں سے محترمہ بینظیر بھٹو کے اکلوتے چشم و چراغ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ’ممکنہ‘ دلہن کے بارے میں ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔

ماہ نور سومرو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

ماہ نور سومرو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ برائے مہربانی میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں! چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے! شکریہ‘۔

دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ  فریال تالپور اور ماہ نور سومرو کی یہ تصویر حالیہ میلاد سے لی گئی ہے، غیرمستند ذرائع جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس ٹوئٹ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی لائیک کیا گیا ہے۔

ماہ نور سومرو پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں اور سابق ایم پی اے رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں۔

ماہ نور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کے ساتھ پروفائل بھی لگائی ہوئی ہے۔

ماہ نور سومرو کو ٹوئٹر پر 20 ہزار صارفین فالو کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.