بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہوں گے۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ بابر اعظم شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر جیسے سکون ملتا ہے اسی طرح بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گی۔

روایتی حریف ٹیموں کا یہ سپر 12 مرحلے کا پہلا میچ میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہےجبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.